18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
ایڈمنسٹریٹر
اوقاف سندھ ممتاز علی چننا سمیت دیگر اتھارٹی پرسنز سے ملاقاتیں
Thu, 16 Nov , 2023
1 year ago
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے اوقاف کی
جانب سے محمد یحییٰ عطاری نے شعبہ رابطہ
برائے اوقاف کراچی ڈویژن ذمہ دار کے ہمراہ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ ممتاز علی
چننا،ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی ذوالفقار علی منگریو،ایڈمن مینیجر اوقاف کراچی ارشاد
علی سموں،مینیجر اوقاف کراچی ساؤتھ 3 عبد الرشید سومرو ،مینیجر اوقاف کراچی ساؤتھ
2 ولائیت جتوئی اور اویس شیخ سے ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ
ملاقات محمد یحییٰ عطاری نے دعوت اسلامی
کا تعارف پیش کیا اور شخصیات کو عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی
دعوت دی۔
شخصیات نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور جلد فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )