پچھلے دنوں صدر الدین شاہ بابا مزار سکھر کے انچارج جاوید احمد صدیقی نے  دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جاوید احمد صدیقی کو فیضانِ مدینہ کراچی میں واقع مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایاجن میں اسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃ العلمیۃ) ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، روحانی علاج ڈیپارٹمنٹ اور مدنی چینل ڈیپارٹمنٹ شامل تھے۔

وزٹ کے بعد جاوید احمد صدیقی نے مدنی چینل کو تأثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ: محمد یحییٰ عطاری شعبہ رابطہ برائےاوقاف کراچی سٹی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)