عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ اوقاف کے زیرِ اہتمام 26 جنوری 2024ء کو کراچی سٹی ذمہ دار یحیی ٰ عطاری نے ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن اور پریس سیکریٹری گورنر آف سندھ محمد سلیم خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔

دوران ملاقات یحیی ٰ عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور کراچی میں موجود مزارات اولیا کرام پر اعراس کے دنوں میں اجتماعات منعقد کرنے کے سلسلے میں گفتگو کی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ آخر میں یحیی ٰ عطاری نے اتھارٹی پرسنز کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا شمارہ بھی تحفتاً پیش کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )