عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے اوقاف کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی ایاز احمد سومرو اور ریسرچ آفیسر و ڈسٹرکٹ خطیب ویسٹ محمد حسین اظہری سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ملاقات کے دوران دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے بہت جلد وزٹ کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ: محمد یحییٰ عطاری شعبہ رابطہ برائےاوقاف کراچی سٹی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)