18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
اوقاف کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ریجنل آفس اوقاف
کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی محمد نصرت خان، سرکل
منیجر اوقاف ساؤتھ زون3 خان عاطف، سرکل منیجر ساؤتھ زون 2عبد الرشید سومرو اور پی
اے ٹو ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی اویس شیخ سمیت دیگر سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود تمام
اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور
انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔