بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، عمان، بحرین کے
امام صاحبان کا آن لائن مدنی مشورہ
19 مارچ 2025ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے شعبہ امام مسجد کے تحت بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، عمان، بحرین
کے امام صاحبان اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے عمدہ جنس (کشمش
اور کھجور کی رقم) کے مطابق اپنا
صدقۂ فطر نیز زکوٰۃ ادا کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے لئے
عطیات جمع کرنے، نمازیوں کو اعتکاف کروانے، اُن کی دینی، اخلاقی اور معاشرتی امور
پر تربیت کرنے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے اپنی گفتگو کے دوران
کہا کہ تمام امام صاحبان اپنی مسجد کے نمازیوں کو اعتکاف کرواکر سنت کی ادائیگی اور
مسجد کی آباد کاری کے ساتھ ساتھ اعتکاف کرنے والوں کی دینی، اخلاقی اور معاشرتی
امور پر تربیت کریں۔(رپورٹ: مولانا
محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)