جامع مسجد کنز الایمان نزد بابری چوک، کراچی میں ”ائمہ
و خطبا کورس“ کا انعقاد
شعبہ امام مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت 25 ستمبر
2026ء کو ڈویژن سینٹرل کے ائمہ مساجد اور خطبا حضرات کے لیے جامع مسجد کنز الایمان
نزد بابری چوک، کراچی میں”ائمہ و خطبا کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں دارالافتاء اہلسنت کے مفتی محمد سجاد
عطاری مدنی نے ائمہ و خطبا کی تربیت کی۔
اس کورس میں کثیر ائمہ مساجد اور خطبا حضرات کے
علاوہ نگرانِ ڈویژن مولانا حاجی رضا عطاری مدنی، شعبہ امام مساجد کے سٹی ذمہ دار
مولانا محمد بلال عطاری مدنی، ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ داران اور رکنِ شوریٰ کے معاون مولانا محمد عابد عطاری
مدنی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
کورس کے اہم نکات:
منصبِ امامت کی اہمیت: منصبِ امامت کے تقاضوں، اہمیت اور معاشرے کی اصلاح میں
امامِ مسجد کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔
شخصی و اخلاقی تربیت: ائمہ کے اخلاق، احساسِ ذمہ داری، وقت کی پابندی اور دینی
کُتُب کے باقاعدہ مطالعے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
Dawateislami