22، 23 اور 24 دسمبر  2025ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ امام مساجد کے زیرِ اہتمام ایک سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے جس میں تمام امام صاحبان، شعبہ ذمہ داران اور مساجد انتظامیہ کے افراد کو دعوت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کیا جائے گا جہاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری، نگرانِ پاکستان مشاورت اور اراکینِ شوریٰ سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی حاضرین کی مختلف اوقات میں تربیت کریں گے۔

اس اجتماعِ پاک کی خصوصیات میں سے یہ ہے کہ عاشقانِ رسول کے دلوں کو علمِ دین سے منور کرنے کے لئے براہِ راست مدنی مذاکرے کے ساتھ ساتھ خصوصی مدنی مذاکرے کا بھی انعقاد کیا جائے جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ شرکائے اجتماع کی رہنمائی کرتے ہوئے اُن کی جانب سے دینی، اخلاقی، شرعی اور تنظیمی اعتبار سے ہونے والے مختلف سوالات کے علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

مساجد کے امام صاحبان اور مساجد انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور بالضرور شرکت کریں ۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)