اپر چھتر مظفرآباد کشمیر میں شعبہ امام مساجد کے
تحت ”ائمہ و خطبا کورس“ کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کے شعبہ امام مساجد کے تحت 23 ستمبر 2026ء کو بعد نمازِ ظہر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اپر چھتر
مظفرآباد کشمیرمیں ”ائمہ و خطبا کورس“ کا اہتمام کیا گیا۔
اس کورس میں دارالافتاءاہلسنت کے مفتی محمد نوید
چشتی عطاری مدنی نے ائمہ کرام و خطبا حضرات کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں
معاشرے میں دینی و اخلاقی اقدار کو عام کرنے، حسنِ اخلاق و ملنساری اپنانے اور نمازیوں کی انفرادی کوشش کے ذریعے تربیت و
اصلاح کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر توجہ دلائی۔
اس کورس میں علاقے کے مختلف ائمہ صاحبان، شعبہ
امام مساجد کے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران، ڈویژن نگران میرپور کشمیر اور دیگر اہم
تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔(رپورٹ:مولانا
محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami