21 جون 2025ء کو امام مساجد ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت انٹرنیشنل سطح پر آن لائن نشست کا انعقاد کیا گیا  جس میں مڈلسٹ،بحرین،عمان،بنگلہ دیش،سری لنکا اور سے تعلق رکھنے والے امام مساجد نے شرکت کی۔

نشست کے دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں ذہن دیا کہ وہ اپنی مساجد کو آباد کریں اور مقامی افراد کو دینِ اسلام نیز دعوتِ اسلامی سے قریب کریں۔

رکنِ شوریٰ نے امام صاحبان کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں کہا کہ وہ مقامی زبان سیکھ کر درس و بیان دیں اور تدریس کا جذبہ اپنائیں تاکہ اسلام کی تعلیمات کو مقامی سطح پر پھیلایا جا سکے۔

رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم حنفی امام صاحبان اور شافعی سمیت دیگر مسالک کے پیروکاروں کو فقہی مسائل کے مطابق سکھایا جائے۔ (رپورٹ: مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)