فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں ڈپٹی ڈائریکٹرز اور
ہیڈ آف کیش منیجر کی حاضری
پاکستان کے وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد جی الیون میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
Deputy
Director Operations Nadra Technologies Limited ملک سلیم انور، Deputy Director Value Added
Services Nadra Technologies Limited عمر سعید اور Head of Cash Management Iman Islamic Bank شیخ بابر کی
حاضری ہوئی۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری،آئی سی ٹی اکاؤنٹس منیجراور
فنانس ڈیپارٹمنٹ کے جنرل منیجر عدیل امین گوندل سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے اُن سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے ڈائریکٹرز
اور ہیڈ آف کیش منیجر کو دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور اس کے نظام کے بارے میں
بریفنگ دی جبکہ رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے انہیں عالمی سطح پر ہونے
والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز سے آگاہ کیا بالخصوص مدرسۃالمدینہ،
جامعۃالمدینہ اور دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک ایجوکیشن سسٹم کی پڑھائی نیز سلیبس کے حوالے سے بتایا ۔
رکنِ شوریٰ حاجی وقار
المدینہ عطاری نے دعوتِ اسلامی کی جانب سے کرونا وائرس، ترکیہ زلزلہ متأثرین اور
پاکستان سیلاب زدگان میں ہونے والی خدمات کے متعلق گفتگو کی جس میں راشن کی تقسیم
کاری اور مکانوں کی تعمیرات کا ذکر کیا۔
وزیر مملکت پیٹرولیم حامد حمید کا وفد کے ہمراہ فیضانِ
مدینہ اسلام آباد کا وزٹ
وزیر مملکت پیٹرولیم و سیکریٹری پارلیمان اور
ممبر آف ریلوے کمیٹی اینڈ ایڈوائزر ٹو پی ایم حامد حمید نے وفد کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت
اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا۔
اس دوران حامد حمیدسمیت وفد میں موجود اسلامی
بھائیوں کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری اور دیگر ذمہ داران
سے ملاقات ہوئی۔
رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے تمام اسلامی بھائیوں کو
دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا نیز سیلاب زدگان اور زلزلہ متأثرین میں
ہونے والے امدادی کاموں کے حوالے سے
بریفنگ دی جس پر وفد کے اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدما ت کو
سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسلام آباد سٹی، راولپنڈی اور ہزارہ ڈویژن کے
ذمہ داران کے درمیان یوسی نگران کورس کا انعقاد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون
میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں یوسی نگران کورس کا انعقاد
کیا گیاجس میں اسلام آباد سٹی، راولپنڈی اور ہزارہ ڈویژن کے ڈویژن، ڈسٹرکٹ و یوسی
نگران اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق دورانِ کورس مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت
و رہنمائی کرتے ہوئے مختلف مدنی موضوعات پر گفتگو کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭یوسی نگران کی اہمیت٭جدول کی اہمیت ٭مدنی مشورے
میں شرکت کرنے کی اہمیت ٭12 دینی کاموں کی ترغیبات ٭تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد ٭تحریک
میں نئی افراد کی اہمیت ٭دعوتِ اسلامی کے ایونٹس اور فرض علوم سیکھنے کی اہمیت۔
فیضان مدینہ اسلام آباد کے دورۃ الحدیث میں کیریئر
کونسلنگ سیشن کا سلسلہ
کنز
المدارس بورڈ (دعوت
اسلامی)
کے شعبہ جاب پلیسمنٹ کے تحت مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ اسلام آباد G-11
کے دورۃ الحدیث میں کیریئر کونسلنگ سیشن کا سلسلہ ہوا۔
سیشن
میں جاب پلیسمنٹ ذمہ دار مولانا حافظ
ساجد سلیم عطاری مدنی اور کیر ئیر کونسلنگ ذمہ دار مولانا ڈاکٹر حافظ احمد سعید عطاری
مدنی نے مختلف ایجوکیشنل موضوعات پر کیریئر کونسلنگ کی اور کیرئیر کونسلنگ کے
متعلق شرکاکی جانب سے ہونے والے سوالات کے
جوابات دیئے۔
پاکستان
کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جی الیون
میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں خیبرپختونخوا کے صوبائی مشاورت کے نگران ، نگران ڈویژن مشاورت اور صوبائی سطح کے
شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے
اسلامی بھائیوں کی دینی کام میں اضافہ کرنے کے سلسلے میں تربیت کی نیز انھیں مئی 2023ء میں ماہِ مدنی قافلہ منانے اور دیگر دینی کام کرنے
کے اہداف دیئے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
جی الیون اسلام آباد میں ہونے والے ایک ماہ کے
اعتکاف میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد میں ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف
میں موجود اسلامی بھائیوں کے لئےوقتاً
فوقتاً مختلف تربیتی نشستوں اور سنتوں
بھرے اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔
پچھلے دنوں دورانِ اعتکاف عاشقانِ رسول کے لئے
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی وقار المدینہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے
تحت ہونے والے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
بسلسلہ
استقبالِ ماہِ رمضان اسلام آباد سیکٹر جی الیون میں ہفتہ وار
اجتماع کا انعقاد
پچھلے
دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے سیکٹر جی الیون میں بسلسلہ استقبالِ ماہِ
رمضان المبارک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تاجران، بزنس کمیونٹی اور مختلف سیاسی ا ور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع
پر رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ’’آقا صلی اللہ علیہ
وسلم
کی رمضان سے محبت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجس میں
رکنِ
شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو رمضان المبارک میں
زیادہ سے زیادہ عبادات کرکے اللہ پاک کی
رضا پانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
آخر
میں رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی۔ بعدازاں صلوٰۃ و سلام پر اجتماع پاک کا اختتام
ہوا جبکہ شرکائے اجتماع نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
اسلام آباد جی الیون میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ
داران کی رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری سے ملاقات
اسلام آباد G-11 میں
قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز نگرانِ شعبہ تقسیمِ
رسائل و صوبائی ذمہ دار اور نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات ہوئی۔
اس دورانِ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو اسلام آباد سٹی، راولپنڈی
ڈویژن اور کشمیر میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ مزید بڑھانے کے متعلق مدنی پھول
دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں ہفتہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں نمایاں
کارکردگی پر رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نےصوبائی ذمہ دار شعبہ تقسیمِ
رسائل اسلام آباد غلام شبیر عطاری اور راولپنڈی ڈویژن ذمہ دار کو شعبے کی جانب سے
اپریسیشن لیٹر (Appreciation letter)دیا ۔(رپورٹ: محمد
مدثر عطاری ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اسلام آباد جی
الیون میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ و نگران اسلام
آباد راولپنڈی ڈویژن مشاورت حاجی وقار
المدینہ عطاری نے گھریلو صدقہ بکس اور ڈونیشن بکس کے ذمہ داران کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی ۔
مزید دورانِ
مدنی مشورہ رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے گزشتہ کئے گئے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو
تحائف سے بھی نوازا ۔علاوہ ازیں شرکا کو 12 دینی کام کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی
کاموں میں تعاون کےلئے اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کاا ظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیضان مدینہ اسلام آباد میں اسلام آباد اور راولپنڈی ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
9
جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد G-11
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں I.C.Tاسلام
آباد صوبائی مشاورت اور راولپنڈی ڈویژن مشاورت کے نگران اور دیگر ذمہ داران نے
شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کے حوالے سے
گفتگو فرمائی۔ رکن شوریٰ نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں دینی کاموں
کو مزید بڑھانےکا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں آئندہ کے اہداف بھی طے کئے گئے۔
مدنی
مرکز فیضان ِمدینہ جی الیون اسلام آباد میں دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ
دینی
کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون اسلام آباد میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں خیبرپختونخواہ اور کراچی سے آئے ہوئے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت فرماتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں کو مزید بڑھانے ، مدنی
قافلے میں خود بھی سفر کرنے اور دوسرے کو سفر کروانے کا ہدف دیا ، اس کے علاوہ مدنی
مذاکرے کی دعوت کو عام کرنے کا ذہن بھی دیا۔
علاوہ
ازیں کتاب’’ مدنی قافلے والوں کے لئے انمول تحفہ‘‘ سے ذمہ داران کو سوال جواب یاد
رکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ترغیب
دلائی نیز ماتحت ذمہ داران کو سوال
جواب یاد کروانے کاذہن دیا۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ جی الیون اسلام آباد میں تفسیر سننے سنانے کے حلقے کا انعقاد
13دسمبر
2022ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی
الیون اسلام آباد میں تفسیر سننے سنانے کے حلقے کا انعقادہوا جس میں مقامی عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
اس
موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری
نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکائے اجتماع کونیکی کی دعوت دیتے ہوئےانہیں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز ماہِ دسمبر ماہِ مدنی
قافلہ میں 3دن،12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)