ماہ ِ
ربیع الاول کی آمد ہوتے ہی عشاقان رسول اپنے گھروں کو مساجد کوآمدمصطفی ٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی خوشی میں سجاتے اور ان میں مدنی پرچم بھی لگاتے ہیں۔
جشن
ولادت کی خوشی میں دیگر مقامات کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
G-11
میں ہونے والا چراغاں بھی اپنی مثال آپ تھا جو کہ دیکھنے والوں کے دلوں میں آمد
مصطفیٰ کی خوشی میں مزید اضافہ کا باعث بنا ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 11 میں واقع مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں اسلام آباد اور راولپنڈی
ڈویژن کے مدرسۃ المدینہ بوائز کے مدنی
عملے نے شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ’’ راہ خدا میں خرچ کرنے اور دین
کےلئے چندہ جمع کرنے کے فضائل ‘‘کے موضوع پر بیان کیااور شرکا کو ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے کوشش کرکے یونٹس جمع کرنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔
(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
اسلام
آباد سیکٹر جی 11 میں قائم فیضانِ
مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام وفاقی دارالحکومت
اسلام آباد کے سیکٹر جی 11 میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا
جس میں دور و نذدیک کے عاشقانِ رسول
نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے’’ آسمانی
کتابوں میں نعتِ مصطفےٰصلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اجتماع میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور جلو سِ میلاد کے آداب بتائے ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری کی اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ اسپیشل مدنی مذاکرے میں
شرکت
یومِ آزادی منانے کے سلسلے میں 13 اگست 2023ء
بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں یومِ آزادی اسپیشل مدنی مذاکرے
کا انعقاد کیا گیا جس میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل ملک و بیرونِ ملک کے
کثیر عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔
سی ای او سینٹورس اسلام آباد سردار یاسر الیاس
کی وفد کے ہمراہ فیضانِ مدینہ اسلام آباد آمد
گزشتہ روز CEO
سینٹورس اسلام آباد سردار یاسر الیاس کی اپنے وفد کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی عبد الحبیب عطاری سے ہوئی۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری
نے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ
کیا بالخصوص دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت ہونے
والی شجرکاری مہم کے بارے میں بریفنگ دی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سابق وفاقی وزیر فضل چوہدری نے اپنے وفد کے
ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11
اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں اُن کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولانا
حاجی عبد الحبیب عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری سے ہوئی۔
فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں زون نگران اور
مختلف شعبہ جات کے صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز ایک میٹنگ ہوئی جس میں
زون نگران اور مختلف شعبہ جات (جن میں شعبہ ایف جی آر ایف،
شعبہ رابطہ برائے شخصیات، نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ، شعبہ مدنی چینل عام کریں، فنانس
ڈیپارٹمنٹ، مجلس فیضانِ مدینہ، شعبہ رابطہ برائے تاجران اور سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ
شامل تھے) کے صوبائی ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے 01 اگست 2023ء کو ہونے والی شجرکاری مہم،
محرم الحرام کے مدنی قافلےاور یومِ دعوتِ
اسلامی کی تیاریوں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی ۔
علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری
نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو اخلاص کے
ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔واضح
رہے اس سال 2023ء اسلام آباد میں 10 ہزار پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں پاکستان بھر کی
اسلامی بہنوں کے لئے بذریعہ لنک سیشن
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون
میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے
بذریعہ لنک ایک سیشن ہوا جس میں پاکستان بھر کی ذمہ داران، اسلام آباد اور
راولپنڈی ڈویژن کی یوسی تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نےپردے میں رہتے ہوئے جبکہ
اُن کے محارم اسلامی بھائیوں نے بالمشافہ شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے یوسی
نگران اسلامی بہنوں کے حوالے سے گفتگو کی نیز ذمہ دار کی حیثیت سے کیا کام ہمارے
ذمہ ہیں اس پر مدنی پھول دیئے۔بعدازاں سوال و جواب کا سلسلہ ہوا ۔
فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں جامعات المدینہ خیبر
پختونخوا کے ناظمین و مفتشین کا مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت12 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ جی الیون اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعات المدینہ خیبر
پختونخوا کے ناظمین، جدول ناظمین اور مفتشین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اراکینِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی
تعلیمی و تنظیمی اعتبار سے رہنمائی کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ اراکینِ شوریٰ نے اچھی کارکردگی پر اسلامی
بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔
فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں جامعات المدینہ
راولپنڈی ڈویژن کے ناظمین و مفتشین کا مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 11 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ جی الیون اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعات المدینہ راولپنڈی
ڈویژن کے ناظمین، جدول ناظمین اور مفتشین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے تعلیمی و تنظیمی اعتبار سے شرکا کی
رہنمائی کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
رکن
شوریٰ نے اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔
فیضانِ
مدینہ جی الیون اسلام آباد میں خیبر
پختونخواہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسلام آباد میں قائم مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون میں مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے خیبر پختونخواہ کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ فرمایا جس میں نگران صوبائی مشاورت، نگران ڈویژن مشاورت اور صوبائی شعبہ جات
کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو آنے والے محرم الحرام میں 1 ماہ اور 12 دن کے مدنی قافلوں کے لئے ٹرین
چلانے کا ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ 12دینی کاموں کو کرنے کے متعلق پوچھتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف دیئے
۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ
اسلام آباد G-11میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے معلمین نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور معلمین کو مدرسۃ المدینہ
بالغان کی تعداد بڑھانے، مدرسے میں پڑھنے آنے والے اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش
کرکے انہیں ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کروانے اور معلمین کو خود بھی
12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔