پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز ایک میٹنگ ہوئی جس میں زون نگران اور مختلف شعبہ جات (جن میں شعبہ ایف جی آر ایف، شعبہ رابطہ برائے شخصیات، نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ، شعبہ مدنی چینل عام کریں، فنانس ڈیپارٹمنٹ، مجلس فیضانِ مدینہ، شعبہ رابطہ برائے تاجران اور سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ شامل تھے) کے صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے 01 اگست 2023ء کو ہونے والی شجرکاری مہم، محرم الحرام کے مدنی قافلےاور یومِ دعوتِ اسلامی کی تیاریوں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی ۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔واضح رہے اس سال 2023ء اسلام آباد میں 10 ہزار پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)