6 دسمبر 2022ءپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں خیبرپختونخواہ کے صوبہ تا ڈسٹرکٹ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے ’’ انفرادی عبادت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا ئے اجتماع کو 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دیگر کو ترغیب دلا کر سفر کروانے کا ذہن دیتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  اسلام آباد میں ایک شخصیت نے دورہ کیا جہاں نگرانِ مجلس حج و عمرہ حاجی شوکت عطاری نے انہیں وہاں موجود ڈیپارٹس کا وزٹ کروایا اور عمرے کے مسائل و احکام اور احرام باندھنے کا طریقہ سکھایا ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں اسلام آباد میں قائم  دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G11 میں عمرہ تربیتی اجتماع ہوا جس میں مجلسِ حج و عمرہ کےICT اور راولپنڈی کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عمرے کے احکام اور حاضری مدینہ کے آداب بیان کئے نیز دورانِ تربیت نگرانِ مجلس حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے بھی ادائیگی عمرہ کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں  اسلام آباد جی الیون میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم جامعۃُ المدینہ کے طلبہ میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ کرام،اساتذہ سمیت دیگر مدنی عملے نے شرکت کی۔

تربیتی سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کی دینی ،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں ہر ہفتے پابندی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون مہم میں بھر پور کوششیں کرنے کی ترغیب دی جس پر انہوں نے ٹیلی تھون جمع کرکے جمع کروانے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


18 اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ G11اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ نیو سوسائیٹیز، خدام المساجد، پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن اور دیگر مجالس کے ذمہ داران کے شر کت کی۔

نگران شوری حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔ نگران شوریٰ نے شرکا کو نیوسائیٹیز میں دینی کاموں کو فروغ دینے، نئی مساجد کا قیام کرنے اور اس حوالے سے رابطے مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


18 اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ G11 اسلام آباد میں مدنی حلقے کاانعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے جملہ کاموں کا تعارف پیش کیا۔ نگران شوریٰ نے انہیں بھی دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور دعوت اسلامی کے ساتھ جانی و مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی وقار المدینہ عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات پاکستان کے نگران محمد قربان عطاری بھی موجود تھے۔


18 اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ G11 اسلام آبادمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔نگران شوریٰ نے انہیں 12 دینی کاموں کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے ، مدنی قافلے میں خود بھی سفر کرنے اور دوسرے کو کروانے ، اس کے علاوہ مدنی مذاکرے کی دعوت کو عام کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی مولانامحمد جنید عطاری مدنی اور رکن شوریٰ حاجی بغداد عطاری بھی موجود تھے۔


مرکزی مجلس شوری دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے دورے پر ہیں۔

دوران دورہ 18 اگست 2022ء کو نگران شوریٰ نے مدنی مرکز فیضان مدینہ G11اسلام آباد میں علمائے کرام سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی اور اُن سے دعوت اسلامی کے جملہ کاموں میں ساتھ دینے کی درخواست کی۔ آخر میں دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی 17 اگست 2022ء کو اپنے تنظیمی دورے پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے پاکستان کے صوبہ پنجاب روانہ ہوگئے۔

پنجاب پہنچ کر نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں منعقد کردہ سنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا۔ اجتماع میں اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں قائم جامعات المدینہ کے طلبہ ، اساتذہ کرام اور ناظمین شریک تھے۔

نگران شوریٰ نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنا زیادہ سے زیادہ وقت تعلیم میں خرچ کرنے، دینی کاموں میں شریک ہونے اور محنت و شوق کے ساتھ علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی مولانا محمدجنید عطاری مدنی، حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی محمد رفیع عطاری بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے افسران کے لئے اسلام آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر کثیر عاشقانِ رسول کی بھی شرکت رہی۔

دورانِ سیشن مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نےQuality enhancement کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود افسران کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پنڈی مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فروری 2022ء تا اپریل 2022ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبہ جات کے متعلق کلام کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کی جانب سے 17 فروری 2022ء بروز جمعرات اسلام آباد جی 11 فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہواجس میں ڈویژن ڈسٹرکٹ میٹرو پولیٹن کے مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنےکا ذہن دیا جس پر کثیر اسلامی بھائیوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔مزید ہر ماہ 3 دن کےمدنی قافلے میں سفر کی ترغیب بھی دلائی۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام17 فروری 2022ءبروز جمعرات فیصل آبادمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃالمدینہ کے طلباء کرام وناظرہ کے اسلامی بھائی نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد شہباز عطاری نے اسلامی بھائیوں کو جامعۃالمدینہ اور قاعدہ، ناظرہ کے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں کے متعلق بریفنگ دی نیز انہیں علاقائی دورہ کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر طلبا کرام نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔( بدرمنیرعطاری)