20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مرکزی
مجلس شوری دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب
کے دورے پر ہیں۔
دوران
دورہ 18 اگست 2022ء کو نگران شوریٰ نے مدنی مرکز فیضان مدینہ G11اسلام
آباد میں علمائے کرام سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے
والے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی اور اُن سے دعوت اسلامی کے جملہ کاموں میں
ساتھ دینے کی درخواست کی۔ آخر میں دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں کی گئیں۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی مولانا محمد
اسد عطاری مدنی اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔