18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
Mon, 22 Aug , 2022
2 years ago
18
اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ G11
اسلام آبادمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، گلگت بلتستان
اور خیبرپختونخواہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت
فرمائی۔نگران شوریٰ نے انہیں 12 دینی
کاموں کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے ، مدنی
قافلے میں خود بھی سفر کرنے اور دوسرے کو کروانے ، اس کے علاوہ مدنی مذاکرے کی
دعوت کو عام کرنے کا ذہن دیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، حاجی وقار المدینہ عطاری،
حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی مولانامحمد جنید عطاری مدنی اور رکن شوریٰ حاجی بغداد
عطاری بھی موجود تھے۔