معروف بزنس مین ایڈوکیٹ محمد امین انجم کا مدنی
مرکز فیضان مدینہ اسلام آبادکا وزٹ
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ جی الیون
اسلام آباد میں معروف بزنس مین ایڈوکیٹ محمد امین انجم کی رکن ِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی
سے ملاقات ہوئی، اس دوران رکن ِشوریٰ نے
انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ میں قائم شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی اور جامعۃ المدینہ
بوائز سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کرواتے
ہوئےدعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات بالخصوص مدنی چینل وکڈز مدنی چینل کا تعارف
کروایا۔
بعدازاں رکن شوریٰ نے انہیں کُتُب و رسائل تحفے
میں پیش کئے جس پر ایڈووکیٹ امین انجم نے
دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کنسلٹنٹ کنزالمدارس بورڈ پروفیسر جاوید
اسلم باجوہ عطاری، نگران شعبہ رابطہ برائے اوقاف پاکستان عمران عطاری اورشعبہ رابطہ اسلام آباد کے عامر عطاری سمیت دیگر ذمہ داران
موجود تھے۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم
عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام آباد کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ، حاجی وقار المدینہ
نے شرکا کی تربیت فرمائی
پچھلے
دنوں اسلام آباد جی-11 میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور اسلام آباد میں 12 دینی
کاموں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ماتحت ذمہ داران کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی
ترغیب دلائی۔
19جنوری
2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ اسلام آباد میں تربیتی نشست کا سلسلہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام
نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے سنتوں بھرابیان کیا اور طلبہ کو خوب
محنت کرکے دینی تعلیم حاصل کرنے اور دین اسلام کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔
سانحہ مری کے
متاثرین کے لئے فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں قرآن خوانی و ایصال ثواب اجتماع کا اہتمام
پچھلے دنوں اسلام آبادG-11 میں قائم دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سانحہ مری کے متاثرین کے لئے قرآن خوانی و ایصال ثواب
اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی
تعداد میں عاشقانِ رسول اور شخصیات نے
شرکت کی۔
رکن شوریٰ و نگران اسلام آباد مشاورت حاجی وقار المدینہ عطاری نے
اجتماعِ پاک میں فکر آخرت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور آخرت کی
تیاریوں کا ذہن دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کا ذہن دیا۔
رکن
شوریٰ نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ ملانے ، مساجد کو آباد کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔
اختتام پر مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت
کا سلسلہ بھی ہوا ۔
دنیا بھر میں قراٰن و سنت کی تعلیمات کو
عام کرنے اور عاشقانِ رسول کی دینی اور
اخلاقی تربیت کرنے کے سلسلے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین وقتاً
فوقتا ًذمہ داران کا مدنی مشورہ فرماتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
اسلام آباد میں اسلام آباد مشاورت کے مختلف شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری سمیت دیگر اہم
ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلام آباد مشاورت کے ذمہ داران کی تقرری کرتے
ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس کے
علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کو مدنی چینل کو عام کرنے کا ذہن دیتے
ہوئےمدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دنیا بھر میں قراٰن و سنت کی تعلیمات کو
عام کرنے اور عاشقانِ رسول کی دینی اور
اخلاقی تربیت کرنے کے سلسلے میں دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین
وقتاً فوقتا ًذمہ داران کا مدنی مشورہ فرماتے رہتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستا ن مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 30دسمبر2021ء
بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام
آباد میں کشمیر مشاورت کے شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
محمد وقارالمدینہ عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان مشاورت نے کشمیرمشاورت کے ذمہ داران کی تقرری کرتے ہوئے
12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں
میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کو مدنی چینل کو
عام کرنے کا ذہن دیا اور مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں ذمہ داران نے نگران پاکستان سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دنیا بھر میں قراٰن و سنت کی تعلیمات کو
عام کرنے اور عاشقانِ رسول کی دینی اور
اخلاقی تربیت کرنے کے سلسلے میں دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین
وقتاً فوقتا ًذمہ داران کا مدنی مشورہ فرماتے رہتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستا ن مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
29دسمبر2021ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں گلگت بلتستان مشاورت کے شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں
کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران
کی تربیت کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے مدنی چینل کو عام کرنے
کےحوالے سے ذہن سازی کی۔بعدازاں ذمہ داران نے نگران پاکستان سے ملاقات کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دنیا بھر میں قراٰن و سنت کی تعلیمات کو
عام کرنے اور عاشقانِ رسول کی دینی اور
اخلاقی تربیت کرنے کے سلسلے میں دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین
وقتاً فوقتا ًذمہ داران کا مدنی مشورہ فرماتے رہتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستا ن مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
29دسمبر2021ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں KPK
مشاورت کے شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نے بھی شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک ذمہ
داران سے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےانہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے 2022 میں ایک
ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی
اچھی نیت کیں۔
اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے مدنی چینل دیکھنے اور دوسروں کودکھانےکے حوالے سے ذہن سازی کی۔بعدازاں ذمہ
داران نے نگران پاکستان سے ملاقات کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 26 دسمبر 2021ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ اسلام آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف
شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں کے لئے وقت نکالنے کا ذہن دیا۔
آخر
میں محمد ثوبان عطاری نے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
دعوت اسلامی کی تنظیمی تقسیم کاری کے اعتبار سے اسلام آباد کو علیحدہ شہر کی حیثیت دی گئی
دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام اسلام آباد میں قائم
مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے اسلام آباد کے اہم ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔
اس مدنی مشورے میں دعوت
اسلامی کی تنظیمی تقسیم کاری کے اعتبار سے اسلام آباد کو علیحدہ شہر کی حیثیت دی گئی جبکہ اسلام آباد مشاورت کے نگران رکن ِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری مقرر ہوئے۔
دعوت اسلامی کی تنظیمی تقسیم کاری کے اعتبار سے گلگت کو صوبے کی حیثیت دی گئی
دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ
اسلام آباد جی الیون میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہدعطاری نے گلگت کے اہم ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔
اس مدنی مشورے میں دعوت
اسلامی کی تنظیمی تقسیم کاری کے اعتبار سے گلگت کو صوبے کی حیثیت دی گئی جبکہ گلگت مشاورت
کے نگران قاری محمد عمران عطاری مقرر ہوئے۔
دعوت اسلامی کی تنظیمی تقسیم کاری کے اعتبار سے کے پی کے کو صوبے کی حیثیت دی گئی
دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ
اسلام آباد جی الیون میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہدعطاری نے KPK کے اہم ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔
اس مدنی مشورے میں دعوت
اسلامی کی تنظیمی تقسیم کاری کے اعتبار سے KPK کو صوبے کی حیثیت دی گئی جبکہ KPKمشاورت کے نگران قاری
محمد اشفاق عطاری مقرر ہوئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان نے دیگر ذمہ
داران کی تقرری کا اعلان بھی کیا اور دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ذمہ داران کو
اجتماع میں اول تا آخر شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ بعدازاں نگرانِ پاکستان نے دعا کروائی نیز
ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)