دنیا بھر میں قراٰن و سنت کی تعلیمات کو
عام کرنے اور عاشقانِ رسول کی دینی اور
اخلاقی تربیت کرنے کے سلسلے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین وقتاً
فوقتا ًذمہ داران کا مدنی مشورہ فرماتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
اسلام آباد میں اسلام آباد مشاورت کے مختلف شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری سمیت دیگر اہم
ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلام آباد مشاورت کے ذمہ داران کی تقرری کرتے
ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس کے
علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کو مدنی چینل کو عام کرنے کا ذہن دیتے
ہوئےمدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)