دنیا بھر میں قراٰن و سنت کی تعلیمات کو
عام کرنے اور عاشقانِ رسول کی دینی اور
اخلاقی تربیت کرنے کے سلسلے میں دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین
وقتاً فوقتا ًذمہ داران کا مدنی مشورہ فرماتے رہتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستا ن مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
29دسمبر2021ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں گلگت بلتستان مشاورت کے شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں
کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران
کی تربیت کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے مدنی چینل کو عام کرنے
کےحوالے سے ذہن سازی کی۔بعدازاں ذمہ داران نے نگران پاکستان سے ملاقات کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)