دنیا بھر میں قراٰن و سنت کی تعلیمات کو
عام کرنے اور عاشقانِ رسول کی دینی اور
اخلاقی تربیت کرنے کے سلسلے میں دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین
وقتاً فوقتا ًذمہ داران کا مدنی مشورہ فرماتے رہتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستا ن مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 30دسمبر2021ء
بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام
آباد میں کشمیر مشاورت کے شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
محمد وقارالمدینہ عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان مشاورت نے کشمیرمشاورت کے ذمہ داران کی تقرری کرتے ہوئے
12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں
میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کو مدنی چینل کو
عام کرنے کا ذہن دیا اور مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں ذمہ داران نے نگران پاکستان سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)