29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی تنظیمی تقسیم کاری کے اعتبار سے گلگت کو صوبے کی حیثیت دی گئی
Thu, 23 Dec , 2021
2 years ago
دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ
اسلام آباد جی الیون میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہدعطاری نے گلگت کے اہم ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔
اس مدنی مشورے میں دعوت
اسلامی کی تنظیمی تقسیم کاری کے اعتبار سے گلگت کو صوبے کی حیثیت دی گئی جبکہ گلگت مشاورت
کے نگران قاری محمد عمران عطاری مقرر ہوئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان نے دیگر ذمہ داران کی تقرری کا اعلان بھی کیا اور دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ذمہ داران کو
اجتماع میں اول تا آخر شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ بعدازاں نگرانِ پاکستان نے دعا کروائی نیز
ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)