مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں لائیو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا
جس میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری سمیت جامعۃ المدینہ
ہدیٰ کے طلبۂ کرام نے شرکت کی اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دیئے گئے جوابات سے فیض یاب ہوئے۔ اجتماع کے
بعد طلبۂ کرام کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے انہیں 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر 30 اسلامی بھائیوں نے رمضان المبارک 1441ھ سے سفر کرنے کی نیت
کی۔
دعوت اسلامی
کے تحت 20 فروری 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن
شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
20جنوری2020ء کو
دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن سے فارغ
التحصیل وہ مدنی اسلامی بھائی جو اب تک دعوت اسلامی کے کسی شعبے میں اجیر نہیں ہیں
اور اپنے طور پر کا م کررہے ہیں انہوں نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ
حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ
حاجی اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔
فیضان مدینہ G-11
اسلام آباد میں جامعۃ
المدینہ اور مدرسۃ المدینہ ذمہ داران کا
مدنی مشورہ
20 جنوری 2020ء بروز پیر شریف مدنی مرکز فیضان
مدینہ G-11 اسلام آباد میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے مجلس
جامعۃ المدینہ اور مجلس مدرسۃ المدینہ کے ناظمین و ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں نگران پاکستان
انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے خصوصی شرکت فرمائی اورشرکا کو مختلف مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ نگران پاکستان
انتظامی کابینہ نے شرکا کو بتایا کہ جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے اخراجات
کو مدنی عطیات بکس، مدنی بستہ اور عشر کے ذریعے کس طرح خودکفیل کیا جا سکتا ہے اور
مزید نئے جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کس انداز سے بنائے جا سکتے۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ مولانا اسد عطاری مدنی اور نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ قاری لیاقت عطاری
بھی موجود تھے۔
Dawateislami