دعوت اسلامی دنیا بھر میں 108 سے زائد شعبہ جات میں دین اسلام کی خدمت سر انجام دے رہی ہے۔ شعبہ جات ودیگر مدنی کاموں کی کارکردگی کے حصول کے لئےدفاتر اور دفاتر ذمہ داران کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے۔ اسلام آباد ریجن کے مختلف کارکردگی ذمہ  داران کے دفاتر کوایک جگہ Center Lies کرنے کے لئے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں ریجن کارکردگی دفتر بنایا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں8 اگست 2020ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ریجن کارکردگی دفتر کی تعمیرات ودیگر کاموں کا جائزہ لیا۔ ریجن کارکردگی ذمہ دار غلام شبیر عطاری نے رکن شوریٰ کو ریجن کارکردگی دفتر کے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں نجی تھیلیسیمیا سینٹرکے چیف ایگزیکٹو حاجی محمد اقبال، مینیجر ڈائریکٹر خواجہ خالد حسنین اسد، ایگزیکٹیو ممبران حاجی غلام اختر، شیخ محمد اشرف اور صدر انجمن تاجران سرگودھا محمد ناصر سہگل کی آمد ہوئی۔

نگران سرگودھا زون محمد عادل رضا عطاری اور مجلس بلڈ ڈونیشن کے ذمہ داران سید محمد عاصم عطاری اور محمد راحیل عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا۔ شخصیات نے مدنی مرکز میں جاری مختلف تعمیراتی پروجیکٹس کا وزٹ کیا اور رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور موجودہ صورتحال میں تھیلسیمیا کے بچوں کے لئے دعوت اسلامی کے خون عطیہ کی کارکردگی اور لاک ڈاؤن میں جاری فلاحی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹس دیں۔

نجی تھیلیسیمیا سینٹر کی جانب سے دعوت اسلامی کی اس عظیم و تاریخی کاوش کو نہ صرف سراہا گیا بلکہ Shield بھی پیش کی گئیں۔


ہر سال کی طرح اس سال بھی  دعوت اسلامی کے تحت اجتماعی قربانی کا سلسلہ ہے۔ اسی سلسلے میں ملک بھر میں مجالس قائم کی جارہی ہیں اور ذمہ داران کی شرعی وتنظیمی حوالے سے مدنی مشورے بھی کئے جارہے ہیں۔

پچھلے دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں اسلام آباد ریجن کے ذمہ داران کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران زون، مجلس مالیات، مجلس مدنی عطیات بکس، مجلس ائمہ مساجد، مجلس فیضان مدینہ، مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین و للبنات اور مجلس جامعۃ المدینہ للبنین و للبنات کے ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پررکن شوریٰ حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمداظہر عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔ ویڈیو کانفرنس میں گزشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا اور اجتماعی قربانی کرنے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے اہداف بھی طے کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی آمد ہوئی۔ نگران راولپنڈی محمد اسلم عطاری اور نگران اسلام آباد محمد نعمان عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کام اور فلاحی کام کے حوالے سے اپڈیٹ دی جس پر شخصیات نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا اور آئندہ بھی فیضان مدینہ آنے کی نیت کی۔


اسلام آباد میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں اسلام آباد ریجن کے نگران زون و ریجن کارکردگی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی مرکزفیضان مدینہ فیصل آبادسے بذریعہ ویڈیو لنک ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی۔ نگران پاکستان نے ذمہ داران کی تقرریوں  کا جائزہ لیا جس پر نگران زون نے موجودہ تقرری کے حوالے سے اپنی اپنی کارکردگی پیش کی۔ حاجی محمد شاہد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کو مزید تنظیمی ذمہ داری لے کر کارکردگی پیش کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں  دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نے 11 جولائی 2020ء کو مختلف مجالس (کفن دفن، ہفتہ وار اجتماع، ہفتہ وار مدنی مذاکرہ)کے ذمہ داران کا انفرادی طور پر مدنی مشورہ فرمایا۔ رکن شوریٰ نے ذمہ داران سے سابقہ ماہ اور لاک ڈاؤن سے پہلے کے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ رکن شوریٰ نے موجودہ لاک ڈاؤن میں مدنی کام کس طرح کرسکتے ہیں؟ اس پر ذمہ داران کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے۔


گزشتہ دنوں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد کا دورہ  کیا اور مدنی مرکز میں قائم مختلف شعبہ جات اور تعمیراتی پروجیکٹس کا جائزہ لیا۔

فیضان مدینہ اسلام آباد میں قائم جامعۃ المدینہ کے ناظم محمد عمران عطاری نے رکن شوریٰ کو تعمیراتی پروجیکٹس اور دیگر اہم کاموں کے حوالے سے اپڈیٹس دیں۔

رکن شوریٰ نے انہیں فیضان مدینہ کو مزید خوبصورت بنانے اور جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں جمیلہ سلطانہ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کرنل رسید توقیر عباس کی آمدہوئی۔ رسید توقیر عباس نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن شوریٰ نے انہیں مکتبۃ المدینہ، ڈیجیٹل سروسز، مختلف ایپلیکیشن اور کڈز مدنی چینل کا تعارف پیش کیا اور موجودہ صورتحال میں دعوت اسلامی کی فلاحی کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

حاجی وقار المدینہ عطاری نے لاک ڈاؤن میں تھیلسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے دعوت اسلامی کے تحت لگنے والے بلڈ کیمپس کے بارے میں بتایا جس پر رسید عباس نے دعوت اسلامی اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر رسید توقیر عباس کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی ہمارے ادارے جمیلہ سلطانہ فاؤنڈیشن کو اپنا ذیلی حلقہ سمجھے اور بلڈ ڈونیشن کیمپس میں ہمیں بھی اپنے ساتھ تعاون کرنے کا موقع دے۔

ملاقات کے اختتام پر رکن شوریٰ نے رسید توقیر عباس کو صراط الجنان اور احساس ذمہ داری سمیت مختلف کتب ورسائل تحفے میں دیا۔

دعوت اسلامی کے تحت ہر سال اجتماعی قربانی  اور دعوت اسلامی کے جملہ اخرجات کے لیے قربانی کی کھالوں کو جمع کرنے کا سلسلہ ہوتا ہے۔ کھالوں کو جمع کرنے کے لیے کثیر گاڑیوں، رکشوں اور دیگر ٹرانسپورٹ کی ضرورت پیش آتی ہےجس میں ٹرانسپورٹ کے اخراجات ہوتے ہیں۔

اسی سلسلے میں مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مجلس ٹرانسپورٹ کے ذمہ داران کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس ٹرانسپورٹ پاکستان کے نگران ، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد اورحیدر آبادریجنز کے رکن ریجن، اراکین زون اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ذمہ داران کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کی اور کھالوں کے سلسلے میں آنے والے ٹرانسپورٹ کے اخراجات کو خود کفیل کرنے کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نے ذمہ داران کو مختلف شخصیات کے ہاں مدنی حلقہ لگانے کا ذہن بھی دیا۔


مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد  سےبذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ فرمایا جس میں اسلام آباد کے اراکین ریجن اور نگران زون نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ نے آداب مرشد کے موضوع پر مدنی پھول دیئےاور تمام شعبہ جات کے ذمہ داران سے رمضان عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مدنی عطیات کے اہداف کو پورا کرنے کا ذہن دیا۔ 


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں واقع دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ کے ریجن آفس میں مجلس مدنی عطیات باکس کے زون ذمہ داران کا  مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام زونز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس مدنی مشورے میں رمضان المبارک میں مدنی عطیات کے حوالے سے طے کئے گئے اہداف پر گفتگو ہوئی اور ان اہداف کو مکمل کرنے اور مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ کے اخراجات پورے کرنے کے حوالے سے نیتیں کی گئیں نیز مدنی مشورے میں مدنی کاموں کے حوالے سے دیگر اہداف بھی طے کئے گئے۔ رکن شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نے اس حوالے سے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور سنتوں بھرا بیان کیا۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں جنرل ریٹائرڈ آفتاب حسین (چیئرمین تھیلیسیمیا سینٹر سندس فاؤنڈیشن ) نے آمد ہوئی۔ رکن شوریٰ حاجی وقارالمدینہ نے آفتاب حسین کو خوش آمدید کہا۔ رکن شوریٰ نے آفتاب حسین کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور بالخصوص موجودہ صورت حال میں دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں اور بلڈڈونیشن کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا ۔

بعد ازاں رکن شوریٰ نے آفتاب حسین کو مکتبۃ المدینہ کا دورہ بھی کرایا اور وہاں موجود مختلف کتب و رسائل کا تعارف بھی پیش کیا نیز رکن شوریٰ نے آفتاب حسین کو تحائف بھی پیش کئے۔