دعوت اسلامی کے تحت 2مارچ 2020ءکو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں فرداً فرداً  مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مجالس (ہفتہ وار اجتماع ، ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ، عشر ، مالیات، حج و عمرہ ، اسپیشل افراد ، اثاثہ جات ، خدام المساجد) کے ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ مدنی کاموں کےاہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نے رمضان عطیات کے حوالے سے مدنی پھول بھی پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے تحت یکم مارچ 2020ءکو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں وقتا فوقتا  مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مجالس (تاجران، تاجران برائے گوشت، سیکورٹی، نشرو اشاعت ، وکلا، اصلاح برائے قیدیان، رابطہ برائے اسپورٹس، آئی ٹی) کے ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور سابقہ کارکرگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے۔


پروفیشنلز مجلس(دعوتِ اسلامی) کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہG-11 اسلام آباد میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں انجینئرز، میڈیکل ڈاکٹرز، پی ایچ ڈی ڈاکٹرز، پروفیسرز، آئی ٹی ایکسپرٹس، بینکرز و دیگر پروفیشنلز نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری نے اپنےاپنے پروفیشن میں اسلام کے سفیر بنیں کے موضوع پر بیان کرتےن ہوئے کہا کہ اخلاق و کردار کی بنیاد پر آپ اپنے اپنے شعبے میں رہتے ہوئے بھی دین کا کام کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ہم اپنی ذات کی اصلاح کرتے ہیں وہاں ہمیں اپنے کولیگز و وابستگان بلکہ ہر ہر کلمہ گو کی اصلاح کے لئے کوششیں کرنی چاہیئے۔ نیز نگران مجلس آئی ٹی شعیب عطاری اور مدنی چینل ڈسٹریبیوشن مجلس کے نگران شاہ رخ عطاری نے بھی پروفیشنلز کو اپنے اپنے شعبے میں دعوتِ اسلامی کی خدمات کا تعارف پیش کیا۔شرکاکو دعوتِ اسلامی کے تعارف اور خدمات پر پریزینٹیشن بھی دکھائی گئی۔ یاد رہے!آئندہ ماہ پروفیشنلز اجتماع 29 مارچ بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہG-11 اسلام آباد میں ہوگا۔ (رپورٹ:محمد عقیل عطاری، پروفیشنل مجلس ذمہ داراسلام آباد زون )

نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے 23 فروری 2020ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مجلس کفن دفن  کے اسلامی بھائیوں کا اجلاس فرمایاجس میں ذمہ داران کے 100 فیصد تقرر، شعبے کے کام کو بڑھانے کے لئے کفن دفن کورس کروانے اور دیگر مدنی کاموں کے اہداف دیئے۔ اس اجلاس میں رکن شوریٰ حاجی محمد منصور رضا عطاری بھی شریک تھے ۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں  لائیو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری سمیت جامعۃ المدینہ ہدیٰ کے طلبۂ کرام نے شرکت کی اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دیئے گئے جوابات سے فیض یاب ہوئے۔ اجتماع کے بعد طلبۂ کرام کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے انہیں 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر 30 اسلامی بھائیوں نے رمضان المبارک 1441ھ سے سفر کرنے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کے تحت 20 فروری 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔


20جنوری2020ء کو دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن سے فارغ التحصیل وہ مدنی اسلامی بھائی جو اب تک دعوت اسلامی کے کسی شعبے میں اجیر نہیں ہیں اور اپنے طور پر کا م کررہے ہیں انہوں نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


20 جنوری 2020ء بروز پیر شریف مدنی مرکز فیضان مدینہ G-11 اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے مجلس جامعۃ المدینہ اور مجلس مدرسۃ المدینہ کے ناظمین و ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے خصوصی شرکت فرمائی اورشرکا کو مختلف مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ نے شرکا کو بتایا کہ جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے اخراجات کو مدنی عطیات بکس، مدنی بستہ اور عشر کے ذریعے کس طرح خودکفیل کیا جا سکتا ہے اور مزید نئے جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کس انداز سے بنائے جا سکتے۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ مولانا اسد عطاری مدنی اور نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ قاری لیاقت عطاری بھی موجود تھے۔