پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی حلقے کا انعقادکیا گیا جس میں پروفیشنلز سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد بلال عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور روزانہ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو 2 گھنٹے دینے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں تاجر اسلامی بھائیوں کی آمد ہوئی۔

تاجر اسلامی بھائیوں نے فیضان مدینہ کا دورہ کرتے ہوئے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی جبکہ رکن شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔


امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہے کہ”مدنی قافلہ دعوت اسلامی کی ریڑھ کی ہڈی ہے“

اسی جذبے کو لیکر عاشقان رسول 3دن، 12دن، 1ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرتے رہتے ہیں ۔

گزشہ دنوں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد پہنچے ۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”ذکر اللہ“ کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ”جنت الفردوس خاص اس شخص کے لیے ہے جو نیکی کی دعوت دے اور برائی سے منع کرے“ ۔ (تنبیہ المغترّین ص۲۹۰ دارالبشائربیروت) ۔

رکن شوریٰ نے شرکا کو 12 ماہ میں 1 کروڑ درود پاک پڑھنے کی نیتیں کروائی اور اسلامی بھائیوں کو سچا عاشق رسول بننے کے ساتھ ساتھ مخلص محبت وطن بننے کی ترغیب دلائی۔مدنی حلقے کے اختتام پر عاشقان رسول کو مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تحفے میں دیئے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف مجالس کے ذمہ داران نےشرکت کی۔ مدنی مشورے میں مختلف مدنی کاموں کی کارکردگی اور ان میں آنے والے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر نگران پنڈی اسلام آباد زون محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے انہوں نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری کو مدنی کاموں میں درپیش چیلنجز سے اپڈیٹ کیا۔ رکن شوریٰ نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مدنی کاموں کو بڑھانے پر مدنی پھول دیئے۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں صوبائی وزیر برائے محنت و انفرادی قوت عنصر خان، ضلعی صدر پی ٹی آئی مہر انصر ہرل کی آمد ہوئی۔ نگران سرگودھا زون محمد عادل رضا عطاری نے انہیں خوش آمدید کہاجبکہ شخصیات نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی مختلف فلاحی کاموں، مدنی کاموں ، بلڈ ڈونیشن اور حالیہ بارشوں میں امت مسلمہ کی دعوت اسلامی کی طرف سے ہونے والی امدادی کاموں پر بریفنگ دی۔شخصیات نے دعوت اسلامی کی ان خدمات کو سراہا اور جملہ مدنی کاموں میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اختتام پر رکن شوریٰ نے شخصیات کو مختلف کتب و رسائل تحفے میں پیش کی۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کےمدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کی تشریف آوری ہوئی۔

اس موقع پر مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس مدنی قافلہ، مجلس مدنی انعامات، ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ اور مدرسۃ المدینہ بالغان کے ریجن، زون اور کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ماہ فروری اور اگست کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔

اس مدنی مشورے میں اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی محمد بلال عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس تعمیرات اسلام آباد ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نے مختلف زیر تعمیر پروجیکٹس کا جائزہ لیا اور عطیات کی کمی کی وجہ سے روکے ہوئے پروجیکٹس پر مدنی بستہ لگوانے اور تعمیرات کو دوبارہ شروع کروانے کے حوالے سے ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں سیکریٹری انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سردار اکبر خان درانی کی آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے انہیں خوش آمدیدکہا ۔سردار اکبر خان نے رکن شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن شوریٰ نے انہیں لاک ڈاؤن میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے خون عطیہ کرنے اور حالیہ بارشوں میں ہونے والے نقصانات پر دعوت اسلامی کی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

بعد ازاں سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار اکبر خان نے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والے شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور فیضان مدینہ میں پودے لگائے۔


16 اگست 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے اراکین ریجن نے شرکت کی۔ اراکین شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری اور حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ذمہ داران کی اخلاقی اور تنظیمی تربیت کی۔ اراکین شوریٰ نے ذمہ داران کو راہ خدا میں سفر کرنے کے فضائل پر مدنی پھول دیئےجس پر مختلف ذمہ داران نے ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے لئےخود کو پیش کیا۔

حاجی وقار المدینہ عطاری نےمختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے ماہ فروری اور جولائی کے مدنی کاموں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔ مدنی مشورے کے اختتام پررکن شوریٰ نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کومختلف کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔


15 اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اراکین شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور حاجی وقار المدینہ عطاری نے پردے میں رہ کر اسلامی بہنوں کی اخلاقی وتنظیمی تربیت کی۔ اراکین شوریٰ نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔


15 اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس پروفیشنلز کے ذمہ دار محمد عقیل عطاری نے رکن شوریٰ کو پروفیشنلز کا تعارف کروایا۔ رکن شوریٰ نے شخصیات کو ڈیجیٹل دعوت اسلامی اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے  مدنی کاموں کا تعارف کروایا جس پر تمام پروفیشنلز نے شعبہ جات میں اپنی اپنی خدمات پیش کرنے کی نیت کی۔ مدنی حلقے کے اختتام پر رکن شوریٰ نے عاشقان رسول کو کتب و رسائل کو تحفے میں پیش کئے۔


9اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں ڈاکٹر محمد شعیب(پرائیوٹ کلینک ،پیرا میڈیکل اسٹاف لیکچرار) اور بزنس مین سرگودھا محمد خرم عطاری کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی۔رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کام اور موجودہ صورتحال میں دعوت ویلفیئر ٹرسٹ کے فلاحی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹس دیں۔ ملاقات کے بعد رکن شوریٰ نے انہیں ریجن کارکردگی دفتر، جامعۃ المدینہ ومدرسۃ المدینہ للبنین کی تعمیراتی پروجیکٹ کا تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں رکن شوریٰ نے شخصیات کو مدرسۃ المدینہ آن لائن کا وزٹ کروایا جہاں ناظم جامعۃ المدینہ آن لائن محمد تنویر عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ آن لائن میں کروائے جانے والے مختلف 32 کورسز پر بریفنگ دی۔