5 رجب المرجب, 1446 ہجری
16 اگست 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے
اراکین ریجن نے شرکت کی۔ اراکین شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری اور حاجی محمد
اسد عطاری مدنی نے ذمہ داران کی اخلاقی اور تنظیمی تربیت کی۔ اراکین شوریٰ نے ذمہ
داران کو راہ خدا میں سفر کرنے کے فضائل پر مدنی پھول دیئےجس پر مختلف ذمہ داران
نے ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے لئےخود کو پیش کیا۔
حاجی وقار المدینہ عطاری نےمختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے ماہ
فروری اور جولائی کے مدنی کاموں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔ مدنی مشورے
کے اختتام پررکن شوریٰ نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کومختلف کتب و
رسائل تحفے میں پیش کئے۔