21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدنی مرکز فیضان مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں
صوبائی وزیر برائے محنت و انفرادی قوت عنصر خان، ضلعی صدر پی ٹی آئی مہر انصر ہرل
کی آمد ہوئی۔ نگران سرگودھا زون محمد عادل رضا عطاری نے انہیں خوش آمدید کہاجبکہ
شخصیات نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن شوریٰ نے انہیں
دعوت اسلامی کی مختلف فلاحی کاموں، مدنی کاموں ، بلڈ ڈونیشن اور حالیہ بارشوں میں
امت مسلمہ کی دعوت اسلامی کی طرف سے ہونے والی امدادی کاموں پر بریفنگ دی۔شخصیات
نے دعوت اسلامی کی ان خدمات کو سراہا اور جملہ مدنی کاموں میں تعاون کی یقین دہانی
کروائی۔
اختتام پر رکن شوریٰ نے شخصیات کو مختلف کتب و
رسائل تحفے میں پیش کی۔