گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، جہلم، پنجاب میں سرپرست اعلیٰ سنی علما کونسل و پرنسپل مرکزی دار العلوم جہلم صاحبزادہ مولانا برکات احمد نقشبندی صاحب، مہتمم و ناظمِ اعلیٰ ادارہ تعلیمات اسلامیہ جہلم حضرت مولانا قاری ظفر اقبال نقشبندی صاحب اور مرکزی دارالعلوم جہلم کے شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی حسن رضا یلدرم صاحب کی تشریف آوری ہوئی۔

اس موقع پر وہاں موجود ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے اُن کا استقبال کیا نیز اسی دوران علمائے کرام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری ملاقات سےبھی ہوئی ۔

اس ملاقات کے دوران رکنِ شوریٰ نے علمائے کرام سے مختلف دینی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینِ اسلام اور اس کے ماننے والوں کے لئے کی جانے والی خدمات کے بارے میں بتایا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے تمام علمائے کرام کی بارگاہ میں دعوتِ اسلامی کے مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والے کُتُب و رسائل تحفتاً پیش کئے جس پر علمائے کرام نے خوشی کا اظہاکیا اور بڑی محبتوں سے نوازا۔