21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام
آباد میں سیکریٹری انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سردار اکبر
خان درانی کی آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے انہیں خوش آمدیدکہا ۔سردار اکبر خان نے
رکن شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن شوریٰ نے انہیں لاک
ڈاؤن میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے خون عطیہ کرنے اور حالیہ بارشوں میں ہونے والے
نقصانات پر دعوت اسلامی کی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
بعد ازاں سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار
اکبر خان نے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
اسلام آباد میں ہونے والے شجر کاری مہم
میں حصہ لیا اور فیضان مدینہ میں پودے لگائے۔