امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہے کہ”مدنی قافلہ دعوت اسلامی کی ریڑھ کی ہڈی ہے“

اسی جذبے کو لیکر عاشقان رسول 3دن، 12دن، 1ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرتے رہتے ہیں ۔

گزشہ دنوں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد پہنچے ۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”ذکر اللہ“ کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ”جنت الفردوس خاص اس شخص کے لیے ہے جو نیکی کی دعوت دے اور برائی سے منع کرے“ ۔ (تنبیہ المغترّین ص۲۹۰ دارالبشائربیروت) ۔

رکن شوریٰ نے شرکا کو 12 ماہ میں 1 کروڑ درود پاک پڑھنے کی نیتیں کروائی اور اسلامی بھائیوں کو سچا عاشق رسول بننے کے ساتھ ساتھ مخلص محبت وطن بننے کی ترغیب دلائی۔مدنی حلقے کے اختتام پر عاشقان رسول کو مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تحفے میں دیئے گئے۔