پروفیشنلز مجلس(دعوتِ اسلامی) کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہG-11 اسلام آباد میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں انجینئرز، میڈیکل ڈاکٹرز، پی ایچ ڈی ڈاکٹرز، پروفیسرز، آئی ٹی ایکسپرٹس، بینکرز و دیگر پروفیشنلز نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری نے اپنےاپنے پروفیشن میں اسلام کے سفیر بنیں کے موضوع پر بیان کرتےن ہوئے کہا کہ اخلاق و کردار کی بنیاد پر آپ اپنے اپنے شعبے میں رہتے ہوئے بھی دین کا کام کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ہم اپنی ذات کی اصلاح کرتے ہیں وہاں ہمیں اپنے کولیگز و وابستگان بلکہ ہر ہر کلمہ گو کی اصلاح کے لئے کوششیں کرنی چاہیئے۔ نیز نگران مجلس آئی ٹی شعیب عطاری اور مدنی چینل ڈسٹریبیوشن مجلس کے نگران شاہ رخ عطاری نے بھی پروفیشنلز کو اپنے اپنے شعبے میں دعوتِ اسلامی کی خدمات کا تعارف پیش کیا۔شرکاکو دعوتِ اسلامی کے تعارف اور خدمات پر پریزینٹیشن بھی دکھائی گئی۔ یاد رہے!آئندہ ماہ پروفیشنلز اجتماع 29 مارچ بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہG-11 اسلام آباد میں ہوگا۔ (رپورٹ:محمد عقیل عطاری، پروفیشنل مجلس ذمہ داراسلام آباد زون )