دعوتِ اسلامی کے تحت زون ذمہ داران کامدنی مشورہ ہوا جس میں بہاولپور، مظفر گڑھ، شجاع آباد،ملتان، وہاڑی اور ڈی جی خان کے زون ذمہ داران شریک ہوئے۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 12 مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے اور بڑھانےکے حوالے سے ذہن ۔ نگران پاکستان نے انہیں قافلے میں سفر کرنےاور زلفیں رکھنے کی ترغیب دلائی۔

حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور سیدی قطب مدینہ رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کےلئے درخت لگائے۔