امیرِ اہلِ سنت کے ساتھ حج و عمرہ کی سعادت پانے
والوں کے لیے 3 دن کے اجتماع کا انعقاد
شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ
اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ کے ساتھ
حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کے لیے دعوتِ اسلامی کے شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے
تحت 3 دن کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا
جا رہا ہے۔
مختلف
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ اجتماع 8، 9 اور 10 اکتوبر 2026ء کو (ان
شاء اللہ الکریم) بروز جمعرات بعد
نمازِ ظہر سے ہفتے تک عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، کراچی میں منعقد ہوگا۔
اس اجتماعِ پاک میں ”چل مدینہ“ ہونے کے
ثبوت فراہم کرنے والے عاشقانِ رسول امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے
ملاقات کا ٹوکن حاصل کر سکیں گے۔
نوٹ: جن کے پاس امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی یادگار تحریر موجود
ہو، وہ ساتھ لائیں اور دیگر عاشقانِ رسول کے ہمراہ وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت فرمائیں۔
Dawateislami