آج رات کاہنہ نو لاہور سے ہفتہ وار اجتماع میں حاجی
یعفور رضا عطاری بیان فرمائیں گے
تبلیغِ
قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ”دعوتِ اسلامی“ کے زیرِ اہتمام ہر
جمعرات کی طرح آج رات مؤرخہ یکم اکتوبر 2026ء کو بھی دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا باقاعدہ انعقاد کیا جا رہا ہے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سمیت
پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں قائم مدنی
مراکِز و مساجد میں ہزاروں مقامات پر ان اجتماعات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں
لاکھوں عاشقانِ رسول شرکت کر یں گے۔
اجتماعات
کا باقاعدہ آغاز نمازِ مغرب کے بعد تلاوتِ کلامِ پاک اور سرورِ کائنات صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نعت خوانی سے ہوگا۔تلاوت و نعت کے
بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین اور دیگر مبلغین دعوت اسلامی
مخصوص دینی، اصلاحی اور اخلاقی موضوعات پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو فیروز پور روڈ لاہور سے مدنی چینل
پر براہِ راست (LIVE) نشر
ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں رات 8:30بجے رکن شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری،
مرکزی جامع مسجد نوری پھلروان میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی
اور جامع مسجد محمد علی چوموہنی، انوارہ، چٹاگانگ بنگلہ دیش میں رکن شوریٰ عبد
المبین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ آج رات دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
خود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیت کریں۔
Dawateislami