4 جمادی الاولٰی, 1448 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز سپریئر کالج
بوائز کیمپس ملتان روڈ، لاہور میں ایک پُروقار ”اجتماعِ میلاد“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلی معلومات کے مطابق اس اجتماع کا آغاز
تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نعت شریف کا ہدیۂ عقیدت پیش کیا گیا۔
اجتماعِ میلاد میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے خصوصی بیان کیا جس میں انہوں نے حاضرین کو سنتوں
پر عمل پیرا ہونے اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے
کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami