عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبائی دارالحکومت لاہور، پنجاب کی تاریخی  اور معروف جامع مسجد داتا دربار میں 1 نومبر 2026ء بروز اتوار ایک روح پرور ”تہجد اجتماع“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس بابرکت و روحانی اجتماع کا آغاز صبح تقریباً 4:00 بجے تلاوتِ قراآنِ پاک و نعت رسولِ مقبول ہوگا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی کا سنتوں بھرا بیان ہوگا۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری بالخصوص شرکت فرمائیں گے نیز جامع مسجد داتا دربار کے قرب و جوار میں رہنے والے عاشقانِ رسول کی بھی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت داتادربار مسجد میں دعوتِ اسلامی کا تین دن کا قافلہ دین کی تبلیغ و اشاعت کے سلسلے میں موجود ہے اور مسجد و مزار پر آنے والے زائرین کواحکاماتِ دین کی تبلیغ کررہے ہیں۔ اس قافلے میں خصوصی طور پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود ہیں جو کہ تینوں دن قافلے کے ہمراہ داتادربار مسجد میں موجود رہیں گے۔