فلسطین میں درپیش مسائل  اورمظلوم مسلمانوں کی امداد و بحالی کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے فلاحی ادارے FGRF (فیضان گلوبل اینڈ ریلیف فاؤنڈیشن) نے ایک بڑا اور اہم اقدام اٹھایا ہے۔

امتِ مسلمہ کی دردمندی اور انسانی بنیادوں پر ریلیف کے کاموں کو وسعت دینے کے جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کی جانب سے امدادی منصوبے کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔

مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ اعلان 3 نومبر 2026ء کو فلسطین کے سفیر (Ambassador) ‫ ڈاکٹر زہیر محمد حمد اللہ زید کی رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سے ملاقات میں ہوا۔

اس ملاقات کے دوران یہ طے کیا گیا کہ دعوتِ اسلامی کا فلاحی ادارہ FGRF مختلف ذرائع سے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی 5 ملین ڈالر (تقریباً 1 ارب 39 کروڑ پاکستانی روپے) کی امداد کرے گا۔

اس امدادی منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں ”Tent City“ قائم کی جائے گی جبکہ اگلے مرحلے میں Authorities کی اجازت ملنے کے بعد ”Madani Home“ (یتیم خانہ) کی تعمیر کی جائے گی ان شاء اللہ الکریم۔

اللہ پاک ہمارے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی حفاظت فرمائے اور ہمیں اُن کی امداد میں اپنا اپنا حصہ ڈالنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔