دعوتِ اسلامی کے تحت 65 ہزار سے زائد طلبہ و
طالبات کے اعزاز میں عظیم الشان ’’دستارِ فضیلت و تقسیمِ اسناد اجتماع‘‘ کا انعقاد
دینی تعلیم مکمل کرنے والے ہزاروں طلبہ و طالبات
کی حوصلہ افزائی اور اُن کے اعزاز میں تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر تحریک ’’دعوتِ
اسلامی‘‘ کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان ’’دستارِ فضیلت و تقسیمِ اسناد
اجتماع‘‘ منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں
علمی و دینی شخصیات سمیت عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق یہ اجتماع اتوار 6 دسمبر 2026ء کو بعد نمازِ عشا رات تقریباً
9:00 بجے باغِ جناح گراؤنڈ (نزد مزارِ قائد، کراچی) میں منعقد ہوگا۔
اس سال 2026ء (جنوری تا
اکتوبر) کے دوران مختلف شعبہ جات
سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ و طالبات کی مجموعی تعداد 65 ہزار 459 (65,459) رہی جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
٭ناظرہ قرآن مکمل کرنے والے:41 ہزار 721 (41,721)حفظِ قرآن مکمل
کرنے والے:14 ہزار 498 (14,498)٭درسِ نظامی و تخصصات مکمل کرنے والے:5 ہزار 792 (5,792)٭دیگر دینی کورسز مکمل
کرنے والے:3 ہزار 448 (3,448)۔
اجتماع سے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد
عمران عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گےجبکہ خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا ابو اسید
حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ
العالی اس دستارِ فضیلت اجتماع میں
خصوصی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں موجود ناظرین کی سہولت
کے لیے اس عظیم الشان اجتماع کی تمام ایکٹیویٹیز مدنی چینل پر براہِ راست (LIVE) بھی نشر کی جائے گی۔
Dawateislami