حلال
ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل (Halal
Research & Advisory Council - HRAC) کے زیر اہتمام 21 نومبر 2026ء
کو ” حلال
فوڈ سرٹیفکیٹ کورس “ کی
اختتامی نشست کا انعقاد ہوا جس میں کورس مکمل کرنے والے
اسٹوڈنٹس نے آن لائن اور بالمشافہ شرکت کی۔
شیخ
الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نےخصوصی بیان
فرمایا۔ اپنے بیان میں انہوں نے حلال انڈسٹری کی اہمیت و ضرورت، حلال و حرام سے
متعلق شرعی احتیاطوں اور تقاضوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مزید انہوں نے حلال انڈسٹری
سے وابستہ افراد کی ذمہ داریوں کو اُجاگر کیا اور شرکا کی عملی رہنمائی بھی فرمائی۔
ہیڈ
آف ڈیپارٹمنٹ مفتی محمد ساجد عطاری نے بھی نشست میں شرکت کی اور حاضرین کے تاثرات
اور مفید مشوروں کو ملاحظہ فرمایا۔ نشست کے اختتام پر مفتی قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے کورس کے شرکا اور منتظمین کے لیے خصوصی دعا
فرمائی۔
کورس
میں شریک افراد نے اس تعلیمی و تربیتی سلسلے کو نہایت مفید اور معلوماتی قرار دیا۔
شرکاکی بڑی تعداد نے مزید تربیت حاصل کرنے
کے لیے ”حلال فوڈ سرٹیفکیٹ کورس کا لیول ٹو (Level
2)“ شروع
کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
Dawateislami