دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پولیس لائن بہاولپور پنجاب میں ایک روح پرور اور باوقار اجتماعِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران، اہلکاروں اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اجتماع سے خصوصی اور سنتوں بھرا بیان کیا۔ رکنِ شوریٰ نے حضور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ طیبہ، اخلاقِ حسنہ، دیانت داری اور فرائضِ منصبی کو عبادت سمجھ کر ادا کرنے کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکا کو نماز کی پابندی، حقوق العباد کی ادائیگی اور معاشرے میں امن و امان کے قیام کے لیے اخلاص کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دی۔

اجتماع کے اختتام پر صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ملک و قوم کی سلامتی، استحکام، امن و امان اور پولیس فورس کے جوانوں کی حفاظت و ترقی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔