عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آج 31 اکتوبر 2026ء کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ منعقد کیا جائے گا جس میں خصوصی طور پر امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی آمد ہوگی۔

مدنی مذاکرے کا باقاعدہ آغاز رات تقریباً 8:15 بجے تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم سے ہوگا جس کے بعد شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہحاضرین اور مدنی چینل کے ناظرین کی تربیت و شرعی رہنمائی فرمائیں گے اور اُن کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات عطا کریں گے۔

کراچی کے رہائشی عاشقانِ رسول کو فیضانِ مدینہ کراچی پہنچ کر جبکہ دیگر شہروں کے عاشقانِ رسول کو مدنی چینل کے ذریعے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کر کے علمِ دین کا خزانہ حاصل کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔