19 جمادی الاولٰی, 1448 ہجری
بائی پاس واربرٹن، پنجاب میں جامع مسجد فیضانِ اہلبیت کا افتتاح 5 نومبر کو ہوگا
Sat, 31 Oct , 2026
10 hours ago
واربرٹن، پنجاب پاکستان میں بائی پاس کے قریب
واقع اقبال گرینڈ ایونٹس میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 5 نومبر 2026ء بروز
جمعرات ”جامع مسجد فیضانِ اہلبیت“ کی افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔
معلومات کے مطابق تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ
قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صَلَّی
اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم سے ہوگا جس کے بعد دعوتِ اسلامی کے رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
افتتاحی تقریب کے دوران ہی دعوتِ اسلامی کا ہفتہ
وار سنتوں بھرا اجتماع بھی منعقد کیا جائے گا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول کی شرکت
متوقع ہے۔
Dawateislami