دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت اور عاشقانِ رسول کی اخلاقی و روحانی تربیت کے عظیم مقصد کے تحت عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تفصیلی معلومات کے مطابق یہ روحانی و بابرکت اجتماع 29 اکتوبر 2026ء بروز جمعرات رات تقریباً 08:30 بجے جامع مسجد مدینہ پنجابی کلب، کھارادر، کراچی میں شروع ہو جائے گا۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کرنے کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جس میں وہ سنتِ نبوی، اصلاحِ معاشرہ اور دینی و اخلاقی امور پر روشنی ڈالیں گے۔

کراچی کے دیگر علاقوں میں موجود اور گھروں میں مقیم عاشقانِ رسول کے لیے اس اجتماعِ پاک کو مدنی چینل پر براہِ راست (Live) دکھایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول اس اجتماع سے مستفید ہو سکیں۔