دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہونے جارہاہے۔ یہ اجتماع 31 اکتوبر 2026ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں صبح 09:00 بجے منعقدہوگا جبکہ اس تقریب کو مدنی چینل پر براہ ِراست (Live) نشر بھی کیا جائے گا۔

اجتماع میں خصوصی بیان دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی فرمائیں گے۔

اس اجتماع کو منعقد کرنے کا مقصد جامعات المدینہ کے طلبہ، اساتذہ اور مدنی عملے کی دینی و اصلاحی تربیت کرنا ہے۔