28 ستمبر 2026ء کو دعاشقانِ رسول کی دینی تحریک عوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے ڈسٹرکٹ عمرکوٹ کا خصوصی دورہ کیا جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران ڈسٹرکٹ عمرکوٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لیے ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے ذریعے دینِ متین کی خدمت کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کی ترغیب دلائی اور انہیں مختلف پھولوں سے نوازا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری کی شعبہ جات کے ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں سے بھی ملاقات ہوئی نیز رکنِ شوریٰ نے اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دینی خدمات کو اخلاص، محبت اور استقامت کے ساتھ جاری رکھنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)