18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
رکن شوریٰ کا
فیضان مدینہ اسلام آباد میں جاری ریجن
کارکردگی دفتر کی تعمیرات کا جائزہ
Sun, 9 Aug , 2020
4 years ago
دعوت اسلامی دنیا بھر میں 108 سے زائد شعبہ جات
میں دین اسلام کی خدمت سر انجام دے رہی ہے۔ شعبہ جات ودیگر مدنی کاموں کی کارکردگی
کے حصول کے لئےدفاتر اور دفاتر ذمہ داران کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے۔ اسلام
آباد ریجن کے مختلف کارکردگی ذمہ داران
کے دفاتر کوایک جگہ Center
Lies کرنے کے لئے
مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں ریجن کارکردگی دفتر بنایا جارہا ہے۔
اسی سلسلے میں8 اگست 2020ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ
عطاری نے ریجن کارکردگی دفتر کی تعمیرات
ودیگر کاموں کا جائزہ لیا۔ ریجن کارکردگی ذمہ دار غلام شبیر عطاری نے رکن شوریٰ کو
ریجن کارکردگی دفتر کے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔