اجتماعی قربانی میں ٹرانسپورٹ کے اخراجات کو خود کفیل
کرنے کے حوالے سے مجلس ٹرانسپورٹ کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے تحت ہر سال اجتماعی قربانی اور دعوت اسلامی کے جملہ اخرجات کے لیے قربانی
کی کھالوں کو جمع کرنے کا سلسلہ ہوتا ہے۔ کھالوں کو جمع کرنے کے لیے کثیر گاڑیوں،
رکشوں اور دیگر ٹرانسپورٹ کی ضرورت پیش آتی ہےجس میں ٹرانسپورٹ کے اخراجات ہوتے ہیں۔
اسی سلسلے میں مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد
میں مجلس ٹرانسپورٹ کے ذمہ داران کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس
ٹرانسپورٹ پاکستان کے نگران ، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد اورحیدر آبادریجنز
کے رکن ریجن، اراکین زون اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوری کے رکن
حاجی وقار المدینہ عطاری نے ذمہ داران کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کی اور کھالوں کے
سلسلے میں آنے والے ٹرانسپورٹ کے اخراجات کو خود کفیل کرنے کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ
نے ذمہ داران کو مختلف شخصیات کے ہاں مدنی حلقہ لگانے کا ذہن بھی دیا۔