پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں جمیلہ سلطانہ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کرنل رسید توقیر عباس کی آمدہوئی۔ رسید توقیر عباس نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن شوریٰ نے انہیں مکتبۃ المدینہ، ڈیجیٹل سروسز، مختلف ایپلیکیشن اور کڈز مدنی چینل کا تعارف پیش کیا اور موجودہ صورتحال میں دعوت اسلامی کی فلاحی کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

حاجی وقار المدینہ عطاری نے لاک ڈاؤن میں تھیلسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے دعوت اسلامی کے تحت لگنے والے بلڈ کیمپس کے بارے میں بتایا جس پر رسید عباس نے دعوت اسلامی اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر رسید توقیر عباس کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی ہمارے ادارے جمیلہ سلطانہ فاؤنڈیشن کو اپنا ذیلی حلقہ سمجھے اور بلڈ ڈونیشن کیمپس میں ہمیں بھی اپنے ساتھ تعاون کرنے کا موقع دے۔

ملاقات کے اختتام پر رکن شوریٰ نے رسید توقیر عباس کو صراط الجنان اور احساس ذمہ داری سمیت مختلف کتب ورسائل تحفے میں دیا۔