فیضان مدینہ اسلام آباد میں مختلف مجالس کے ریجن ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
ہر سال کی طرح اس سال بھی دعوت اسلامی کے تحت اجتماعی قربانی کا سلسلہ
ہے۔ اسی سلسلے میں ملک بھر میں مجالس قائم کی جارہی ہیں اور ذمہ داران کی شرعی
وتنظیمی حوالے سے مدنی مشورے بھی کئے جارہے ہیں۔
پچھلے دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں اسلام
آباد ریجن کے ذمہ داران کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران
زون، مجلس مالیات، مجلس مدنی عطیات بکس، مجلس ائمہ مساجد، مجلس فیضان مدینہ، مجلس
مدرسۃ المدینہ للبنین و للبنات اور مجلس
جامعۃ المدینہ للبنین و للبنات کے ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع
پررکن شوریٰ حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمداظہر عطاری نے ان
اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔ ویڈیو کانفرنس میں گزشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ
لیاگیا اور اجتماعی قربانی کرنے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے اہداف
بھی طے کئے گئے۔