نجی تھیلیسیمیا سینٹرکے عہدیداران کی مدنی مرکزسرگودھا
آمد،تاریخی خدمات پر Shield
بھی دیں
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ علی ٹاؤن
سرگودھا میں نجی تھیلیسیمیا سینٹرکے چیف ایگزیکٹو حاجی محمد اقبال، مینیجر
ڈائریکٹر خواجہ خالد حسنین اسد، ایگزیکٹیو ممبران حاجی غلام اختر، شیخ محمد اشرف
اور صدر انجمن تاجران سرگودھا محمد ناصر سہگل کی آمد ہوئی۔
نگران سرگودھا زون محمد عادل رضا عطاری اور مجلس
بلڈ ڈونیشن کے ذمہ داران سید محمد عاصم عطاری اور محمد راحیل عطاری نے انہیں خوش
آمدید کہا۔ شخصیات نے مدنی مرکز میں جاری مختلف تعمیراتی پروجیکٹس کا وزٹ کیا اور
رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی۔
رکن شوریٰ
نے انہیں دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ
دی اور موجودہ صورتحال میں تھیلسیمیا کے
بچوں کے لئے دعوت اسلامی کے خون عطیہ کی کارکردگی اور لاک ڈاؤن میں جاری فلاحی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹس دیں۔
نجی تھیلیسیمیا سینٹر کی جانب سے دعوت اسلامی کی
اس عظیم و تاریخی کاوش کو نہ صرف سراہا گیا بلکہ Shield بھی
پیش کی گئیں۔